کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری، سعودی عرب کا گلوبل ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا ارادہ

کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری، سعودی عرب کا گلوبل ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا ارادہ

 سعودی عرب اپنے ایک ٹریلین ڈالر کے خودمختار ویلتھ فنڈ کی مدد سے ایک عالمی ٹی 20 کرکٹ لیگ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ اسٹار نیل میکسویل کی قیادت میں اور ایس آر جے اسپورٹس کی مدد کے ساتھ اس منصوبے کو ٹینس کے گرینڈ سلم مقابلوں کی طرز پر تیار کیا گیا ہے، جس میں 8 کرکٹ ٹیموں کو شامل کیے جانے کا منصوبہ ہے۔ توقع ہے کہ لیگ کے مقابلے 4 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلوی کرکٹر میکسویل اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے گزشتہ ایک سال سے اس منصوبے کو تیار کیا ہے۔ کرکٹ لیگ کا مقصد کھیل کو درپیش اہم چیلنجز سے نمٹنا اور چھوٹے کرکٹ ممالک کے لیے آمدنی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی20 لیگ میں آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی، لیکن ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیموں کو میں بھی اس میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔ ٹی 20 لیگ میں مردوں اور خواتین دونوں کے مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اور فائنل سعودی عرب میں ہی منعقد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ بات چیت پہلے ہی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اس منصوبے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے۔ نئی لیگ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ جیسے موجودہ ٹی 20 ٹورنامنٹس کی تکمیل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر میں خلا کو پر کرے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سب کے باوجود کرکٹ لیگ کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اسے اب بھی آئی سی سی اور قومی کرکٹ بورڈز جیسے کرکٹ آسٹریلیا کی منظوری کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو آئی پی ایل سے باہر ٹی 20 لیگ میں حصہ لینے والے بھارتی کھلاڑیوں پر عائد پابندی ہٹانے کی بھی ضرورت ہوگی۔

اگر لیگ کی منظوری مل جاتی ہے تو یہ کرکٹ کے موجودہ نظام میں ایک متبادل آمدنی ماڈل پیش کرکے کرکٹ کے مالی ڈھانچے کو نئی شکل دے سکتی ہے۔ چھوٹے ممالک اس مشترکہ فنڈز سے فائدہ اٹھائیں گے جس سے ممکنہ طور پر غیر منافع بخش دو طرفہ سیریز پر ان کا انحصار کم ہوگا اور کرکٹ کے فروغ کے مزید پائیدار مواقع پیدا ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *