قوم کے لیے اچھی خبر، ضلع اٹک میں گیس اور کنڈینسیٹ کے بڑے ذخائر دریافت

قوم کے لیے اچھی خبر، ضلع اٹک میں گیس اور کنڈینسیٹ کے بڑے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع اٹک میں سوغری نارتھ 1 سے گیس اور کنڈینسیٹ کی نئی دریافت کی ہے، جس سے 13.95 ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار کی گنجائش ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار کے حوالے سے صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ ضلع اٹک میں سوغری نارتھ۔ 1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی نئی دریافت  ہوئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ دریافت صوبہ پنجاب میں کی گئی ، کنویں سے 13.95 ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی گنجائش موجود ہے، دریافت سے 438 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار بھی حاصل ہوئی ہے۔

اوجی ڈی سی ایل کے مطابق سوغری نارتھ۔ 1 کنویں کی 4 ہزار 942 میٹر کھدائی کے بعد نئی دریافت ہوئی، کنویں پر کھدائی کا کام 21 مئی 2024 کو شروع ہوا تھا،  نئی دریافت او جی ڈی سی ایل کے ہائیڈروکاربن ذخائر میں اضافے کا سبب بنے گی۔

او جی ڈی سی ایل کے بیان کے مطابق سوغری ایکسپلوریشن لائسنس میں او جی ڈی سی ایل کا ورکنگ انٹرسٹ 100فیصد ہے، سوغری نارتھ-1 کنویں کی دریافت سے ملک کے توانائی کے بحران میں کمی ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *