رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے عمران خان کوپیرول پر اے پی سی میں لانے کا مطالبہ کردیا

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے عمران خان کوپیرول پر اے پی سی میں لانے کا مطالبہ کردیا

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرزکوایک پیج پرلانا ہوگا،بانی تحریکِ انصاف عمران خان کوپیرول پراے پی سی میں لایا جائے،اس وقت ملک کویکجہتی کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریکِ انصاف علی محمد خان کانجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اکثریت کی رائے ہے،قومی سلامتی کمیٹی بریفنگ میں شرکت کرنی چاہیے، اجلاس میں بریفنگ لینےکےبعد بانی پی ٹی آئی سےملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرزکوایک پیج پرلانا ہوگا،بانی کوپیرول پراے پی سی میں لایا جائے،اس وقت ملک کویکجہتی کی ضرورت ہے، ہم کہہ رہےہیں نفرتوں کوکم کیا جائے۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اچھےاوربرے لوگ ہرجگہ موجود ہوتےہیں، قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، حیدر سعید نوجوان ہیں ہوسکتا ہےاس سےکوئی غلطی ہوگئی ہو۔

علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےہمیشہ کہا مضبوط فوج ملک کی ضرورت ہے، بہت سےلوگ نہیں چاہتےکہ مولانا اورتحریک انصاف اکٹھےہوں، ہمارے مولانا فضل الرحمان کےساتھ رابطے جاری ہے۔

قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے سانحہ جعفرایکسپریس پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد کردی اور کہا اے پی سی میں شرکت کیلئے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی نا قابل قبول ہے ۔ پی ٹی آئی قومی مسئلے پر بھی بلیک میلنگ کر رہی ہے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اے پی سی میں غیرمشروط شرکت کرے ، اے پی سی میں تمام جماعتیں غیر مشروط ساتھ دیں، دہشتگردی کے تانے بانے بھارت اور افغانستان سے ملتے ہیں، بلوچستان کے اندر نیٹ ورک معلومات ملنا بڑا بریک تھرو ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر اب بھی قبائلی سرداروں کا قبضہ ہے ، بلوچ نوجوانوں کے استحصال کا ازالہ اے پی سی کا بنیادی ایجنڈا ہے ، افغانستان کو بار بار کہا، بی ایل اے اور کالعدم ٹی ٹی پی کو باندھ کر رکھو مگر افغانستان ہمسائے والا کردار ادا نہیں کر رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *