دوسرا ٹی20: پاکستان پھر ناکام، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست

دوسرا ٹی20: پاکستان پھر ناکام، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز کا ہدف باآسانی 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، نیوزی لینڈ نے اس کے ساتھ ہی سیریز میں 0۔2 کی برتری بھی حاصل کر لی۔

پاکستان کے 135 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں کیا، نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 66 کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹم سیفرٹ 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے محمد علی کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 87  کے مجموعی اسکور پر گری جب فن ایلن  38 رنز بنا کر جہانداد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ تیسری وکٹ 91  کے مجموعی اسکور پر گری جب مارک چیپ مین  1 رنز بنا کر خوشدل کی گیند پر جہانداد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، چوتھی وکٹ 97 کے مجموعی اسکور پر گری جب جیمز نیشام 5 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر عبدالصمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی پانچویں اور آخری وکٹ 132  کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیرل مچل  14 رنز پر حارث رؤف کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، مچل ہے نے ناقابل شکست 21 جبکہ مائیکل بریسول نے 5 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے 2 جبکہ محمد علی، خوشدل شاہ اور جہانداد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل اوول نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے دوسرا ٹی20 میچ بارش کے باعث 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ ہی 1 کے مجموعی اسکور پر گری جب حسن نواز صفر پر بولڈ ہو گئے، دوسری وکٹ 19 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد حارث 11 رنز پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 50 کے مجموعی اسکور پر گری جب عرفان خان  11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ چوتھی وکٹ 52  کے مجموعی اسکور پر گری جب خوشدیل شاہ  محض 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 76  کے مجموعی اسکورپر گری جب سلمان آغا  46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، وہ پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر بھی رہے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ 110 کے مجموعی اسکور پر گری جب شاداب خان 26 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، ساتویں وکٹ 111 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب جہانداد خان صفر بولڈ ہو گئے، آٹھویں وکٹ114  کے مجموعی اسکور پر گری عبدالصمد 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، نویں وکٹ 135 کے مجموعی اسکور پر گری جب حارث راؤف 1 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے، شاہین شاہ آفریدی نے ناقابل شکست 22 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جکیب ڈفی، بن سیارس، جیمز نیشام اور ایش سودھی نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *