آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بحرین کی نیشنل گارڈ کے کمانڈرشیخ محمد کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بحرین کی نیشنل گارڈ کے کمانڈرشیخ محمد کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کی نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی موجودہ صورت حال اور دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی غیر متزلزل کوششوں کو سراہا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *