پولیس وردی میں ملبوس شخص نے 73 سالہ بزرگ شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ لیے

پولیس وردی میں ملبوس شخص نے 73 سالہ بزرگ شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ لیے

صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے علاقے سٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس وردی میں ملبوس شخص نے 73 سالہ بزرگ شہری سے دھوکا دہی کے ذریعے 6 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق مبینہ ملزم نے 73 سالہ متاثرہ بزرگ شہری کا دھوکا دہی کے ساتھ اے ٹی ایم کارڈ لیا تاہم اسے 5 دن بعد پتا چلا کہ اس کے اکاؤنٹ سے 6 لاکھ 21 ہزار روپے کی رقم نکالی گئی ہے۔ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن نے متاثرہ شخص کے بیان کےمطابق مقدمہ درج کر کے مبینہ ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

فرسٹ انوسٹی گیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں بزرگ شہری نے بتایا کہ وہ ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں اور یہ واقعہ ایک نجی بینک کے قینچی موڑ والی برانچ کے ’اے ٹی ایم‘ میں پیش آیا جہاں سے وہ اپنی پنشن وصول کرتے ہیں۔ شکایت کنندہ بزرگ شہری کے مطابق وہ 5 مارچ کو سہ پہر 3 بج کر 15 منٹ پر پیسے نکالنے کے لیے ’اے ٹی ایم‘  گئے تھے۔

بزرگ شہری نے ایف آئی آر میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی وہ ’اے ٹی ایم‘ میں داخل ہوئے تو ایک نا معلوم شخص جس نے بلیو ٹراؤزر اور پولیس والی شرٹ پہن رکھی تھی، اے ٹی ایم کیبن کے دروازے میں کھڑا اُن کی ٹرانزکشن کو دیکھتا رہا، ٹرانزکشن ختم ہوتے ہی نامعلوم شخص نے انہیں باتوں میں الجھا کر بڑی چلاکی سے اپنا کارڈ اس کے اے ٹی ایم کارڈ سے بدل دیا اور فوری طور پر نکل گیا۔

پولیس نے بتایا کہ شکایت کنندہ بزرگ شہری کے مطابق 10 مارچ کو انہیں معلوم ہوا کہ نامعلوم شخص نے ان کے اکاؤنٹ سے 6 لاکھ 21 ہزار کی رقم نکال لی ہے۔ پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دھوکہ دہی اور فراڈ سے متعلق دفعہ 420 کے تحت سےجائیداد ہتھیانے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *