بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 3 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچوں کی کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے مئی میں پاکستان کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز نے باہمی اتفاق سے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم مئی 2025 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچوں کی وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ سیریز پی ایس ایل سیزن 10 کے بعد کھیلی جائے گی۔
یاد ریے کہ گزشتہ سال بھی بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس میں دونوں ٹیموں کےدرمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گی تھی، اس سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد بنگہ دیش نے باہمی طور پررواں سال وائٹ بال سیریز کے لیے مئی 2025 میں دوبارہ پاکستان آنے کا فیصلہ کیا یے۔