پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران 41.06 فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کا حجم 1.618 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایف ڈی آئی کا حجم 1.147 ارب ڈالر تھا۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال میں پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 0.471 ارب ڈالر یعنی 41 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔