خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع میں 19مار چ سے کرفیو نافذ کردیا گیا

خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع میں 19مار چ سے کرفیو نافذ کردیا گیا

خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں 19 مارچ سے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر اور اپر سمیت خیبرپختونخوا کے تین اضلاع کے مختلف علاقوں میں 19 مارچ سے کرفیونافذ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں، آرمی چیف

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 19 مارچ 2025 کو عزیز آباد چوک سروکئی، جنڈولہ، کوڑھ فورٹ، دبارہ، سپین مسجد، آسمان منزہ، لدھا، مکین، رزمک، گردئی، خرشین، بی بی رغزئی، کوٹکئی اور جنڈولہ میں کرفیونافذ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں عوام کو متبال راستوں کا استعمال کرنے اور حکام سے تعاون کی ہدایات دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک 12 گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *