وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے میں پولیس کو مستحکم اور مضبوط بنانے کے سلسلے میں ایک اہم اقدام کے طور پر پولیس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لئے فوری طور پر ساڑھے پانچ ارب روپے جاری کرنے احکامات جاری کئے ہیں۔

یہ فیصلہ انہوں نے پولیس سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ،  انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد عابد مجید کے علاوہ محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

سپریم کورٹ بار نے اپوزیشن کے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کو انتہائی افسوس ناک قرار دیدیا

اجلاس میں پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے لئے تین ارب روپے فوری جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس کے علاوہ ہر ضلع کی سطح پر جدید آلات سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکنیک ٹیمیں بنانے جبکہ پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لئے 1.3 ارب روپے فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر اور پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں پولیس افسران کی تنخواہیں دیگر تمام صوبوں جبکہ پنجاب میں پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں دیگر تمام صوبوں سے زیادہ ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *