شوال کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو ہوگا

شوال کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو ہوگا

شوال کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کا اجلاس 30 مارچ (اتوار) کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی میں منعقد کیا جائے گا، جہاں شوال کے چاند کی رویت کی کوشش کی جائے گی اور ملک بھر سے شہادتیں حاصل کی جائیں گی۔ اجلاس میں مذہبی اسکالرز، ماہرین موسمیات اور دیگر متعلقہ افراد بھی شریک ہوں گے۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو تین بج کر 58 منٹ پر ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو ہو گا جب اجلاس ہو گا اس وقت شوال کے چاند کی عمر 27 گھنٹے ہو گی اور آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔غروب آفتاب کے بعد چاند ایک گھنٹے تک نظر آنے کا امکان ہے، اس طرح عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے، شوال کے چاند سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *