قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نمائندوں کی عدم شرکت پر مایوسی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جمیعتِ علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی ٹی آئی ان سے مشورہ کرتی تو وہ انہیں اجلاس میں شرکت کا مشورہ دیتے۔

مولانا فضل الرحمان نے ریاستی پالیسیوں میں تسلسل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملکی مفادات کو ہر چیز پر مقدم رکھا جائے، پاکستان کو دوسری جنگوں میں ملوث ہونے کے خلاف انتباہ دیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ افغانستان کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شرکت اور نائن الیون کے بعد امریکا کے ساتھ اتحاد نقصان دہ فیصلے تھے جن کے ملک کے لیے دور رس نتائج برآمد ہوئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *