سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ حکومت نے بھرتیوں کیلیے اہم شرط ختم کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند اقلیتی برادری کے افراد کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ، خیبر پختونخوا حکومت نے اقلیتی کوٹے پر بھرتیوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کر دی ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے تمام انتظامی محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے مختص کوٹے پر نئی بھرتیوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کر دی ہے۔