شہبازشریف رابطہ کرتے ہوئے عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا ضرور حصہ بنتے، علی محمد خان

شہبازشریف رابطہ کرتے ہوئے عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا ضرور حصہ بنتے، علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہےکہ ملک کی خاطر ہم سب ایک ہیں، میاں شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے عمران خان کو عزت کے ساتھ شامل کرنے کے لیے رابطہ کرتے تو وہ کبھی انکار نہ کرتے۔

بدھ کو آزاد ڈیجیٹل کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اس لیے شریک ہوئے، کیونکہ ان کے پاس ریاستی عہدہ تھا، بطور جماعت پاکستان تحریک انصاف اجلاس میں شریک نہیں ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں علی محمد خان نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے عمران خان سے رابطہ نہیں کیا گیا، اگرآپ سمجھتے ہیں کہ آپ نے اس ملک میں اتفاق رائے پیدا کرنی ہے تو ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف عمران خان کو مشاورت میں شامل نہ کریں اور آپ سمجھ لیں کہ قومی امور پر اتفاق رائے پیدا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میری دعا ہے کہ ہماری فوج یہ جنگ جیتے، دعا ہے کہ ہماری یہ حکومت چاہے فارم 47 کی ہی کیوں نہ ہو وہ یہ جنگ جیتے، لیکن آپ یہ جنگ تب جیتیں گے، جب آپ ملک کے سب سے بڑے لیڈر(عمران خان) اور سب سے بڑی جماعت (پی ٹی آئی)، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی چھوٹی بڑی جماعتوں اور مذہبی جماعتوں کو بھی شامل کریں گے۔

علی محمد خان نے کہا کہ ’میں یقین دلاتا ہوں کہ ملک کی خاطر ہم سب ایک ہیں، اس کے لیے آپ کو اپنے دل بڑے کرنا ہوں گے اور سینے کھولنے پڑیں گے۔

اس سوال پر کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ماضی میں بھی قومی سلامتی سے متعلق اجلاسوں میں شرکت سے گریز کرتے رہے ہیں، علی محمد خان نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ملک سب سے بڑا ہے، ماضی میں آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے واقعے پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان بیٹھے تھے اس کے لیے میاں نواز شریف نے عمران خان کو باقاعدہ شامل کیا تھا، اب بھی اگرمیاں شہبازشریف عمران خان کوعزت کے ساتھ شامل کرنے کے لیے رابطہ کریں تو وہ کبھی بھی انکار نہیں کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *