ڈنکی لگا کر بیرون مُلک جانیوالے افراد کا معاملہ، ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاریوں ، ریکوری کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

ڈنکی لگا کر بیرون مُلک جانیوالے افراد کا معاملہ ،  ایف آئی اے نے گرفتاریوں اور ریکوری کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں ۔

دستاویز کے مطابق ایف آئی اے نے  ڈنکی لگوانے میں ملوث انسانوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کیا، مجموعی طور پر 2023 سے 2025 تک کے واقعات میں 204 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ، اس آپریشن کے نتیجے میں 4 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔

دستاویز کے مطابق602 ملین سے زائد مالیت کے اثاثے اور 115 ملین سے زائد مالیت کے اکاؤنٹس کو منجمد کیا گیا ،کشتی حادثات سے متعلق 531 مزید گرفتاریاں کی گئیں ، 531 گرفتاریوں کے نتیجے میں  2 کروڑ 45 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

ایف آئی اے دستاویز میں کہا گیا کہ  ان گرفتاریوں کے نتیجے میں 818 ملین سے زائد کی جائیدادیں جبکہ 190 ملین سے زائد مالیت کے اکاؤنٹس منجمد کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق2023 یونان کشتی واقعے میں 300 سے زائد پاکستانی تارکین وطن کو لے جانے والا بحری جہاز الٹ گیا جس کے نتیجے میں 262 افراد ہلاک ہوۓ  تھے، 2024 یونان کشتی حادثے میں پانچ جانوں کا ضیاع ہوا، مراکش  کشتی سانحہ میں 10 پاکستانی جاں بحق ہوۓ تھے ، لیبیا کشتی سانحے میں 16 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *