وفاق کی جانب سے صارفین کو جلد بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دیے جانے کا امکان

وفاق کی جانب سے صارفین کو جلد بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دیے جانے کا امکان

مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، وفاق کی جانب سے صارفین کو جلد بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دیے جانے کا امکان ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی پر ورکنگ حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے، ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کی بجلی کی قیمت میں 6 سے 10 روپے تک کمی پر ورکنگ جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کریں گے، پاور ڈویژن ورکنگ مکمل ہوتے ہی وزیر اعظم کو سفارشات بھیجے گا، وزیراعظم کی حتمی منظوری سے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موجود افغان طلبہ کا ڈیٹا معلوم کرنے کا فیصلہ

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کمی کیلئے وزارت کو ورکنگ کی ہدایت کر رکھی، آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتائج کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی اعلان رواں ماہ کیا جائے گا اور اس کا اطلاق ماہ اپریل سے متوقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *