جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد کا انتقال ہوگیا۔
جے یو آئی نے سینئر رہنما حافظ حسین احمد کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ اہلخانہ کے مطابق حافظ حسین احمد طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حافظ حسین احمد کی نمازِ جنازہ اورتدفین کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔
جے یو آئی نے اپنے آفیشل فیس بک اکائونٹ سے حافظ حسین احمد کے انتقال کی خبر دی، وہ سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے سینئر سیاستدان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا۔ حافظ حسین احمد مرحوم زیرک ، حاضر جواب اور نظریاتی پارلیمانی رہنما تھے۔