آزاد ڈیجیٹل کی خبر پر حکومت ِ پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے غریب ریڑھی بان پر تشدد کرنے والےمیونسپل کمیٹی کے اہلکارکو معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آج دن کو سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں میونسپل کارپوریشن کے اہلکارکی جانب سے غریب محنت کش پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔ میونسپل کمیٹی کے اہلکار علی خان نے غریب محنت کش سے میوہ جات لئے اور پیسے مانگنے پر علی خان نے محنت کش ریڑھی والے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اہلکار محنت کش نوجوان کو گالیاں دیتا رہا اور تشدد کرتا رہا۔
آزاد ڈیجیٹل نے واقعہ کی فوٹیج حاصل کی اور اعلیٰ حکام کی جانب سے افسوسناک واقعے پر سخت ایکشن لیا گیا۔
حکمنامے کے مطابق علی حسن، ڈسپوزل آپریٹر ، میونسپل کمیٹی بھلوال حا ل ڈیوٹی انکروچمنٹ مین بازار بھلوال کو ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی اور رکشہ ریڑھی سے گالی گلوچ و ہاتھا پائی کرنے کے الزام میں فوری طور پر ڈیوٹی سے معطل کیا جاتا ہے اور ہدایت کی جاتی ہے کہ دوران معطلی میونسپل آفیسر برانچ میں حاضر رہیں۔
میونسپل آفیسر (انفراسٹرکچر)میونسپل کمیٹی بھلوال کو زیر دستخطی کو بطور مجاز اتھارٹی جو اختیارات تقویض شدہ ہیں کے تحت انکوائری آفیسر مقرر کیا جاتا ہےاور ہدایت کی جاتی ہے کہ سات یوم کے اندر اندر انکوائری مکمل کرکے رپورٹ زیردستخطی کو پیش کریں۔