اسلام آباد میں پولن الرجی میں اضافہ، شہریوں سے ماسک پہننے کی اپیل

اسلام آباد میں پولن الرجی میں اضافہ، شہریوں سے ماسک پہننے کی اپیل

اسلام آباد میں نباتات سے خارج ہونے والے پولن کی مقدار 40 ہزار 628 تک پہنچ گئی ہےجس سے شہری الرجی کا شکار ہورہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دمہ اور سانس کے مریض پولن بڑھنے سے خطرے میں ہیں جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ پولن کی سب سے زیادہ مقدار سیکٹر ایچ ایٹ میں ریکارڈ کی گئی جبکہ سیکٹر جی سکس میں پولن کی مقدار 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا قومی حکومت کی تشکیل، عمران خان کی مشاورت سے نیا وزیراعظم بنانے کا مطالبہ

اسی طرح سیکٹر ای ایٹ میں پولن کی مقدار 10 ہزار 51 ریکارڈ ہوئی ہے اور سیکٹر ایف ٹین میں پولن کی مقدار 7 ہزار 160 تک ہوگئی ہے۔ ماہرین نے پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار 45 ہزار زرات فی مکعب میٹر تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹرز نے پولن الرجی کے مریضوں کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *