190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ضمانت کے لیے درخواست دے دی

190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ضمانت کے لیے درخواست دے دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آچکا، مفرور ملک ریاض کی حوالگی کیلئے نیب اقدامات کررہا ہے: عطاتارڑ

میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کے خلاف 17 جنوری کا فیصلہ مرکزی اپیل کے اختتام تک معطل کیا جائے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے عدالت سے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ تمام سماعتوں میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان اور بشریٰ بی بی نے19  کروڑ پاؤنڈز کیس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان کی سزاؤں کو کالعدم قرار دے کر انہیں اس معاملے میں بری کیا جائے۔

انہوں نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ نیب نے بدنیتی کا مظاہرہ کیا اور اختیارات کا غلط استعمال کیا کیونکہ اس نے نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ استغاثہ کیس میں تمام شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا اور عدالت نے نامکمل تحقیقات کی بنیاد پر فیصلہ سنایا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *