سندھ، جام مہتاب پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ پی ٹی آئی رہنما شہریارشر اور بیٹے جہانگیر شر کے خلاف دائر

سندھ، جام مہتاب پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ پی ٹی آئی رہنما شہریارشر اور بیٹے جہانگیر شر کے خلاف دائر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کے درخواست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے شہریار خان شر اور ان کے بیٹے جہانگیر شر سمیت 10 افراد پر ضلع گوٹکی میں 16 مارچ کو مصلح حملے کے الزام پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت سے ٹیرر فنانسنگ کیس میں دو ملزمان بری

پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام مہتاب ڈہر نے الزام عائد کیا ہے کہ شہریار خان شر اور ان کے بیٹے جہانگیر شر سمیت 10 افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی، پولیس نے جام مہتاب دہر کی درخواست پر کینجو پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سابق ایم پی اے شہریار خان شر اور ان کے بیٹے جہانگیر شر سمیت دیگر ملزمان پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 302، 324، 147، 148، 149 اور 427 کے علاوہ دہشتگردی کی 7 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جام مہتاب ڈہر کا کہنا ہے کہ جب وہ سفر کر رہے تھے تو ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس سے ان کے 3 ساتھی زخمی ہوئے اور ایک گارڈ جان کی بازی ہار گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شہریار شر نے انہیں راستے میں روکا، دھمکیاں دیں اور کہا کہ وہ اس حلقے میں کسی اور سیاستدان کو انتخابات میں حصہ لینے نہیں دیں گے۔ اس واقعے کے بعد گوٹکی پولیس ملزمان کی تلاش میں دو روز سے  گاؤں میں چھاپے مار رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *