سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیدیا

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے  آرام کا مشورہ دیدیا

سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بگڑ گئی ہے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ہوائی سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بڑے بھائی نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں، اس بار بھی میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام کا آخری عشرہ گزاریں  لیکن ان کے معالج نے انہیں ہوائی سفر کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

قبل ازیں 2019 میں  لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم کو انجائنا کا اٹیک ہوا تھا۔

سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس آئی ایم ایس) کے پرنسپل ڈاکٹر محمود ایاز نے اس اطلاع کی تردید کی تھی کہ نواز شریف کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

ان کی صحت سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے معالج کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے علاج میں آئی وی آئی انجیکشن کا کورس جاری تھا، اور روزانہ 16 انجیکشن دیے جارہے تھے جس سے ان کے پلیٹلیٹس کی تعداد بڑھ کر 40 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سات سال قید کاٹنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے لندن بھیجنے کی اجازت دے دی تھی اور وہ تقریباً چار سال بعد گزشتہ عام انتخابات سے کچھ عرصے قبل پاکستان واپس آئے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *