خوش ترین ممالک میں پاکستان کی تنزلی، بھارت اور افغانستان سے پھر بھی آگے

خوش ترین ممالک میں پاکستان کی تنزلی، بھارت اور افغانستان سے پھر بھی آگے

خوش ترین ممالک میں پاکستان کی تنزلی ہو گئی، پاکستان پھر بھی بھارت اور افغانستان سے آگے ہے۔

دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں یورپی ملک فن لینڈ مسلسل آٹھویں سال دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔

خوشی کا عالمی دن 20 مارچ کو منایا جاتا ہے اور اس موقع پر اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

وفاقی تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان

اس فہرست میں پاکستان سمیت147 ممالک میں کو شامل کیا گیا ہے اور فن لینڈ مسلسل آٹھویں مرتبہ دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔ اس فہرست میں پاکستان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 109 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ سال پاکستان کا نمبر 108 تھا۔

بھارت جو گزشتہ سال کی رپورٹ میں 126 ویں نمبر پر تھا اس بار 8 درجہ بہتری کے ساتھ 118 ویں نمبر پرآ گیا ہے،ممالک کی درجہ بندی کے لیے فی کس آمدنی، متوقع زندگی، سماجی مدد، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

فن لینڈ کے بعد ڈنمارک دوسرے نمبر پر ہے جبکہ آئس لینڈ کا تیسرا نمبر ہے، چوتھے نمبر پر سویڈن ہے، پانچویں نمبر پر نیدر لینڈز ہے، دنیا میں سب سے ناخوش ملک افغانستان رہا جو 147 ویں نمبر پر موجود ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *