عمران خان دہشتگردوں کے پیٹرن ان چیف ہیں، طلال چوہدری

عمران خان دہشتگردوں کے پیٹرن ان چیف ہیں، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو دہشتگردوں کا پیٹرن ان چیف قرار دیتے ہوئے ان پر الزامات عائد کر دیے ۔

طلال چوہدری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی دوبارہ زور پکڑ رہی ہے، اور پی ٹی آئی کے دور حکومت میں دہشتگردوں کو ملک میں بسایا گیا۔ انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں نے اجلاس میں شرکت نہیں کی، اور نئے آپریشن کا شوشہ صرف عوام میں کنفیوژن پھیلانے کے لیے چھوڑا گیا۔

انہوں نے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں کسی نئے آپریشن کی بات نہیں کی گئی۔ اگر دہشتگردوں کو ملک میں بسایا نہ جاتا تو آج حالات اتنے سنگین نہ ہوتے۔ پی ٹی آئی کے رہنما دہشتگردوں کے سامنے نہیں کھڑے ہو سکتے، تو کم از کم ان کے ساتھ دوستی نہ کریں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نئے آپریشن کا ذکر سیاسی پوائنٹس اسکور کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ انٹیلیجنس ایجنسیوں کا کام معلومات فراہم کرنا ہے، اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہونے کے بجائے دہشتگردی کے خلاف اقدامات کرنے چاہیے۔ خیبر پختونخوا حکومت کو دہشتگردی کے خلاف وسائل فراہم کیے گئے، مگر اس نے کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں کیے۔

طلال چوہدری نے عمران خان کے بارے میں کہا کہ وہ جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت ایک ہفتے بعد کرتے ہیں اور سکیورٹی فورسز کی ناکامی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، حالانکہ سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر دہشتگردی کے واقعات خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہوئے۔

طلال چوہدری نے عمران خان کو دہشتگردوں کا پیٹرن ان چیف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمن وہ لوگ ہیں جن سے نہ مسجد محفوظ ہے، نہ رمضان۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق نیشنل ایکشن پلان اور عزم استحکام بھرپور طریقے سے عمل میں لائے جائیں گے، اور روزانہ 180 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ یہ جنگ جیتی جائے گی، دہشتگرد پسپا ہوں گے، اور حالات بہتر ی کی طرف جائیں گی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *