عدالت کا پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

عدالت کا پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں درج پانچ مقدمات پر سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما قاضی احمد اکبر اور ایمان طاہر کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ ملزمہ ایمان طاہر سابق ایم این اے اٹک میجر طاہر صادق بیٹی ہیں۔

اسد قیصر نے شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے، عدالت میں اٹک پولیس نے رپورٹ جمع کرائی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہیں۔

مسلسل روپوشی اور عدم حاضری کی وجہ سے عدالت نے دونوں ملزموں کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *