ہم فیک اکاؤنٹس کے ذمہ دار نہیں ،کیا پتہ یہ ن لیگ کے بٹھائے ہوئے لوگ ہوں، شیخ وقاص اکرم

ہم فیک اکاؤنٹس کے ذمہ دار نہیں ،کیا پتہ یہ ن لیگ کے بٹھائے ہوئے لوگ ہوں، شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بارے کہا ہے کہ ہم سوشل میڈیا پر
فیک اکاؤنٹس کے ذمہ دار نہیں ،کیا پتہ یہ ن لیگ کے بٹھائے ہوئے لوگ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستا ن تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پچھلے 2سال سے کریک ڈاؤن ہورہا ہے۔ مجھے ابھی تک جے آئی ٹی کا کوئی نوٹس نہیں ملا۔ ہمارے لوگوں پر جعلی مقدمات پہلے سے درج ہیں۔

وزیراعظم نے جو ٹاسک فورس بنائی تھی ہمیں تب سے اندازہ تھا۔ پی ٹی آئی کسی ملک مخالف پروپیگنڈے کا حصہ نہیں۔سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہہم فیک اکاؤنٹس کے ذمہ دار نہیں ،کیا پتہ یہ ن لیگ کے بٹھائے ہوئے لوگ ہوں۔
بانی پی ٹی آئی نےکہاہےیہ فوج اورادارےہمارےہیں۔ اپوزیشن لیڈرپرموٹرسائیکل چوری کےمقدمات درج کیےجارہےہیں۔ پارٹی میں کسی میں جرات نہیں کہ وہ بانی کی مرضی کے خلاف کوئی بیان دے۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا،انفارمیشن ونگ کےانڈرنہیں ہے۔ خیبرپختونخوا میں عوام اور پولیس مل کردہشتگردوں کے خلاف لڑرہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *