ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس آپریشن کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کیا گیا جبکہ پاک فوج کے کیپٹن حسنین اختر شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے جبکہ آپریشن کے دوران 10 خوارج دہشت گرد ہلاک ہوئے، آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
ہلاک خوارج قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ کیپٹین حسنین اختر کی عمر چوبیس سال اور تعلق جہلم سے ہے۔
کیپٹن حسنین اختر اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے، کیپٹن حسنین اختر شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔ کیپٹن حسنین اختر شہید نے 4 سال دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا ۔