عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

برینٹ کروڈ 3فیصد سے زائد اضافے سے 101 پوائنٹ 46ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے ،ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 2.87فیصد مہنگا ہوکر92.24ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔

ابو ظہبی عالمی بینچ مارک مربان کروڈ 4.88 فیصد بڑھ کر100.99 ڈالر فی بیرل ہوگیا خام تیل میں اضافے سے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگے ہونے کا امکان ہے

رائٹرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 3 ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.14 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی بیرل قیمت 99 ڈالر 54 سینٹ تک پہنچ گئی ہے،اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی 1.40 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اور نئی قیمت 90 ڈالر 92 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔

گزشتہ شب بھی خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جہاں برینٹ کروڈ میں 3.7 فیصد اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

اس سے قبل برینٹ خام تیل 4.5 فیصد اضافے کے ساتھ 99.78 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا تھا، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 5.3 فیصد اضافے کے بعد 94.36 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا تھا، جو حالیہ ہفتوں میں ایک دن کے اندر ہونے والے بڑے اضافوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں یہ تیزی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور سفارتی کوششوں کے تعطل کے بعد پیدا ہونے والے سپلائی کے خدشات کی وجہ سے دیکھنے میں آ رہی ہے، توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت اور ایندھن کی قیمتوں پر بھی مرتب ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *