جاپان کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق جاپان نے اے ایف سی کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں بحرین کے خلاف جیت کے ساتھ کوالیفائی کیا، بحرین کے خلاف جاپان نے دو صفر سے فتح حاصل کی ، جاپان نے بحرین کے خلاف کامیابی کے ساتھ تیسرے راؤنڈ میں گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026ء امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔