ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی پوری باڈی عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہورہی ہے: شاہد خاقان عباسی کا انکشاف

ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی پوری باڈی عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہورہی ہے: شاہد خاقان عباسی کا انکشاف

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی پوری باڈی اے پی پی میں شامل ہورہی ہے۔

صدر متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم ) سنٹرل پنجاب شاہین گیلانی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں باسی کھانا دیا جاتا ہے : صاحبزادہ حامد رضا

اس موقع پراے پی پی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل نکالنا بہت ضروری ہے، لیکن حکومت میں صلاحیت نہیں کہ وہ عوامی مشکلات کا ازالہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ حکومت کی ناکامی و نا اہلی کا منہ بولتا نتیجہ ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے پہلے سولر پالیسی بنائی اور اب خود ہی توڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کی اصل وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور آئی پی پیز کیساتھ مہنگے معاہدے ہیں، حکومت جب تحریری معاہد وں پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بناتی تو اس کے نقصانات سنگین ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بھاری  بلوں سے بچنے کے لیے پہلے لوگ خود سے سولر لگواتےتھے، لیکن اب حکومت کو اپنی ناکام پالیسیوں کے سبب یہ کام خود کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے ڈھکن چوروں نے کراچی میں کوئی کام نہیں کیا ، کامران ٹیسوری

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے تمام مسائل کی جڑ غیر شفاف انتخابات ہیں، بلوچستان میں پیش آنیوالا واقعہ بڑا انسانی المیہ ہے، جب تک ان معاملات کی تہہ تک نہیں جائیں گے، مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *