حکومت اپوزیشن الائنس سے خوف زدہ ہے ، عمر ایوب

حکومت اپوزیشن الائنس سے خوف زدہ ہے ، عمر ایوب

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک کا برا حال ہو گیا ہے، حکومت اپوزیشن الائنس سے خوف زدہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑی خلیج تھی، جمہوریت کی خاطر ہم اکٹھے بیٹھے ہیں، جے یو آئی کے ساتھ بات چیت میں بہت سفر طے کر لیا ہے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ تحریک سے پہلے حکومت نے مذاکرات کی پیش کش کی تو کیا قبول کریں گے؟

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے ڈھکن چوروں نے کراچی میں کوئی کام نہیں کیا ، کامران ٹیسوری

اس پر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کے پاس کیا اختیار ہے؟ پچھلے مذاکرات میں حکومت کہتی تھی کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروا سکتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پہلے بھی مذاکرات کیے لیکن ان کے پاس ہے کیا؟۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *