پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار، اسٹار لنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے بڑی پیشرفت

پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار، اسٹار لنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے بڑی پیشرفت

پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار، اسٹار لنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آ  گئی۔

پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے اسٹار لنک کو این او سی جاری کردیا، ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کر لئے۔

وزارت داخلہ کی کلئیرنس کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا، پی ٹی اے آئندہ دو ہفتوں میں اسٹار لنک کو لائسنس جاری کردے گا۔

اسٹار لنک پہلے ہی پی ٹی اے میں لائسنس کیلئے درخواست دے چکا ہے، اسٹار لنک پی ٹی اے میں ٹیکنیکل اور بزنس پلان جمع کروا چکا ہے، ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے پاکستان میں رجسٹریشن کے حوالے سے تین مراحل مکمل کرلئے ہیں۔

پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر کرایوں پر بڑی رعایت کا اعلان کر دیا

کمپنی نے ایس ای سی پی اور پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹریشن حاصل کر لی ہے، کمپنی نے پاکسستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ سے بھی رجسٹریشن حاصل کرلی۔

آخری مرحلہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے رجسٹریشن حاصل کرنا رہ گیا ہے، پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس کے اجرا کے بعد کمپنی پاکستان میں سروسز کا آغاز کرسکے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے اسٹار لنک کی جمع کروائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہے، اسٹار لنک کی سروسز موجودہ نیٹ ورک میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں کریں گی۔

پاکستان نے 2023 میں نیشنل سیٹلائٹ پالیسی متعارف کروائی، 2024 میں پاکستان اسپیس کمیونیکیشن کو مضبوط بنانے کیلئے اسپیس ایکٹیویٹیز رولز متعارف کرائے گئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *