پاکستانی بلے باز حسن نواز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانیوالے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔
نوجوان بلے باز حسن نواز نے بابراعظم کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑدیا۔ 22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے جانیوالے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 44 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایااور شاندار بلے بازی پر پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ میچ حسن نواز کے کیرئیر کا تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل تھا۔