چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 8 اپریل کو طلب کر لیا۔
اجلاس میں سپریم کورٹ میں لاہور ہائی کورٹ سے دو مزید ججز تعینات کرنے کیلئے ناموں پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ کیلئے لاہور ہائی کورٹ کے پانچ سینئر ترین ججز کے نام زیرغور لائے جائیں گے۔
کمیشن لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس شجاعت علی خان کی درخواست پر بھی غور کرے گا، جسٹس شجاعت علی نے خود سے متعلق میٹنگ منٹس میں موجود آبزرویشن حذف کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔
سپریم کورٹ کیلئے سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے سابق ججز کے ناموں پر بھی غور ہو گا۔