بین الاقوامی ماہرین فلکیات نے سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز عید ہونے کی پیشگوئی کی ہے، سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بھی پاکستان میں تیس مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، اس طرح اگر سعودی عرب میں انتیس مارچ کو چاند نظر نہیں آتا تو پھر ایک ہی دن بروز سوموار عید ہونے کی امید ہے۔