پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 95.33 فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے، اس مدت کے دوران پیٹر ولیم مصنوعات کی درآمدات میں 1.22 فیصد کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا فروری کے دوران پیٹرولیم مصنوعا ت کی برآمدات کا حجم 358.15 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات سے 183.33ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قومی برآمدات میں 174.82ملین ڈالریعنی 95 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔