ان ویب سائٹس کے خلاف کارروائیاں سعودی عرب میں کاپی رائٹس کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن آپریشن میں کی گئیں، یہ آپریشن سعودی اتھارٹی فار انٹیلیکچوئل پراپرٹی کے تحت کیا جا رہا ہے۔
سعودی حکومت کے مطابق ویب سائٹس کے لیے مرتب کردہ ضابطۂ اخلاق کے نفاذ کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ شہریوں سے خلاف ورزیوں کو رپورٹ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔