پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج بروز اتوار چوتھے ٹی 20 میچ میں ماؤنٹ مونگانوئی میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی ۔
کیویز کو 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ ابتدائی دو نوں میچز میں میزبان ٹیم نے بالترتیب 9 اور 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے برتری حاصل ہے تاہم تیسرے میچ میں پاکستان نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور 9 وکٹوں سے فتح سمیٹ کر برتری کو کم کر دیا۔
پاکستان کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا۔ خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11بج کر 15منٹ پر شروع ہوگا۔