گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سحری کرنے فوڈ سٹریٹ راولپنڈی پہنچ گئے

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سحری کرنے فوڈ سٹریٹ راولپنڈی پہنچ گئے

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سحری کرنے چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ راولپنڈی پہنچ گئے۔

مرغ چنے،پائے، نہاری، لسی اور گرما گرم نان سے گورنرپنجاب نے سحری کا لطف اٹھایا۔ لوگ گورنرپنجاب کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کرتے رہے اور گورنر کے ہمراہ سلفیاں بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج: عدالت نےمحفوظ فیصلہ سنادیا

راولپنڈی کے لوگ بھی لاہوریوں کی طرح کھابوں کے شوقین ہیں۔ گورنرپنجاب گورنر سردار سلیم حیدر خان نے راولپنڈی کے لوگو ں سے ملاقاتیں بھی کیں اور بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے۔

سردار سلیم حیدر خان نے لوگوں کے درمیان بیٹھ کر سحری کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کی ہر گلی، محلے جاکر لوگوں میں بیٹھنا پسند کرتا ہوں۔ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام میں رہنا پسند کرتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان بارڈر طورخم پیدل مسافروں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا

گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے عزت دی ، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھنے کیلئے گورنر پنجاب نہیں بنا بلکہ پنجاب کے ہر ضلع میں جا کر لوگوں سے مل کر ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *