چوتھا ٹی20: ’حسن نواز تو آج نہ چل سکا‘، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

چوتھا ٹی20: ’حسن نواز تو آج نہ چل سکا‘، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو115 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1۔ 3 کی برتری حاصل کرتے ہوئے سیریز جیت لی ہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے سب سے زیادہ 44 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کے بولرز نے پاکستانی بلے بازوں کو آؤٹ کلاس کر دیا، نیوزی لینڈ کے 221 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ ہی 2 کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر محمد حارث 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ 8  کے مجموعی اسکور پر گری جب تیسرے ٹی20 میچ کے ہیرو حسن نواز محض 1 رنز بنا کر ڈوفی کی گیند کا شکار ہو گئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ بھی 9 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان سلمان آغا بھی محض 1 رنز بنا کر ڈوفی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:عبدالرزاق کی اسٹرائیک فورس کام دکھانے لگی، حسن نواز پہلا شاہکار

پاکستان کی چوتھی وکٹ 26  کے مجموعی اسکور پر گری جب شاداب خان 1 رنز پر کلین بولڈ ہو گئے، پانچویں وکٹ 42  کے مجموعی اسکور پر گری جب عرفان خان 24 رنز بنا کر ڈوفی کی گیند کا شکار ہوئے، پاکستان کی چھٹی وکٹ 42  کے مجموعی اسکور پر گری جب خوشدل شاہ 6 رنز پر پویلین لوڈ گئے، پاکستان کی آٹھویں وکٹ 56 کےمجموعی اسکور پر گری جب شاہین شاہ آفریدی 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، نویں وکٹ 80 کے مجموعی اسکور پر گری جب حارث رؤف بھی 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی دسویں وکٹ 105 کے مجموعی اسکور پر گری جب عبدالصمد 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے وہ پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے، پاکستان کے 9 کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ

  میں بھی داخل نہ ہوسکے، پاکستان کی انتہائی ناقص بیٹنگ کے باعث نیوزی لینڈ نے یہ میچ 115 رنز کے بھاری مارجن کے ساتھ جیت کر سیریز بھی جیت لی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈوفی نے 4 ، زکرے فولکس نے 3 جبکہ وِل او رورکے، جیمز نیشام اور ایش سودھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:تیسراٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 205رنز کا ہدف دیدیا

اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی20 سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ابتدا میں ہی انتہائی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 59 کے مجموعی اسکورپر گری جب ٹم سیفرٹ 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنزاسکور کرنے کے بعد حارث رؤف کی گیند پر خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 108  کے مجموعی اسکور پر گری جب مارک چیپ مین 24 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 134 کے مجموعی اسکور پر گری جب فن ایلن 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے عباس آفریدی کی گیند پر حسن نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 139  کے مجموعی اسکور پر گری جب جیمز نیشام  3 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، پانچویں وکٹ 149 کے مجموعی اسکور پر گری جب مچل ہے 3 بنا کر ابرار احمد کی گیند پر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹی20: پاکستان پھر ناکام، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست

نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 205  کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیرل مچل  29 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ مائیکل بریسول نے نا قابل شکست 46 جبکہ زکرے فولکس نے 3 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 ، ابرار احمد نے 2 اور عباس آفریدی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی20 سیریز میں نیوز لینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ ابتدائی دونوں میچزمیں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے بالترتیب 9 اور 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے برتری حاصل ہے تاہم تیسرے میچ میں پاکستان نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور 9 وکٹوں سے فتح سمیٹ کر برتری کو کم کردیا۔

پاکستان کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا۔

پاکستانی اسکواڈ میں محمد حارث (وکٹ کیپر) ، حسن نواز،  سلمان علی آغا (کپتان)، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبد الصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابراراحمد  اورحارث رؤف شامل ہیں۔

 نیوزی لینڈ پلیئنگ الیون میں ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، جمی نیشام، مچ ہے(وکٹ کیپر)، مائیکل بریسویل (کپتان)، ایش سودھی، زکری فولکس ، جیکب ڈفی اور ول اوورک شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *