وزیراعلی علی امین کے اسلام آباد میں طویل قیام کی وجوہات سامنے ا گئیں

وزیراعلی علی امین کے اسلام آباد میں طویل قیام کی وجوہات سامنے ا گئیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام بڑھا لیا ہے۔

معلومات کے مطابق، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ گزشتہ چار دنوں سے اسلام آباد میں موجود ہیں۔ وہ بانی پی ٹی آئی، عمران خان سے ملاقات کرکے ضروری ہدایات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل میں بچی کا ’ونی ‘معاملہ ، وزیراعلی علی امین گنڈا پور کا ہنگامی نوٹس ، گرفتاریاں شروع

علی امین گنڈاپور اس ملاقات میں عمران خان کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کریں گے، مختلف پالیسیوں پر رہنمائی حاصل کریں گے، اور اہم معاملات پر بانی پی ٹی آئی سے مشورہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہنمائی میں اہم فیصلے کرتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت سے بھی اجازت طلب کی ہے۔

فراز مغل نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو کسی بھی جیل کا دورہ کرنے کا اختیار حاصل ہے، اور امید ہے کہ جلد وزیراعلی کی بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔

یاد رہے وزیراعلی کے پی علی امین کے اسلام اباد میں طویل ہوتے قیام بارے مختلف قسم کی خبریں چل رہی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *