امریکا کو جواب، ایران نے خلیجی جزیروں پر جدید دفاعی سسٹم نصب کر دیا

امریکا کو جواب، ایران نے خلیجی جزیروں پر جدید دفاعی سسٹم نصب کر دیا

ایران کے پاسداران انقلاب نے خلیج کے 3 اسٹریٹجک جزیروں پر نئے میزائل نظام کی تنصیب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نظام ’دشمن کے ٹھکانوں، بحری جہازوں اور انسٹالیشنز‘ کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نئے ہتھیار آبنائے ہرمز کے قریب گریٹر تونب، لیزر تونب اور ابو موسیٰ میں تعینات کیے گئے ہیں۔

پاسداران انقلاب کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس خط کا جواب دینے کے لیے تیار ہے جس میں جوہری مذاکرات کی بحالی پر زور دیا گیا تھا اور خبردار کیا گیا تھا کہ اگر ایران انکار کرتا ہے تو ممکنہ فوجی کارروائی کی جائے گی۔

ایرانی فوج کی نظریاتی شاخ پاسداران انقلاب کے نیول کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کہا کہ ہمارے پاس ایک حکمت عملی ہے کہ ہم جزیرے موجود افواج کو مسلح کریں اور اسے فعال بنائیں۔ انہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ’ہم خطے میں دشمن کے ٹھکانوں، بحری جہازوں اور انسٹالیشنز پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ نیا نظام 600 کلومیٹر (370 میل) کے اندر کسی بھی ہدف کو مکمل طور پر تباہ کر سکتا ہے۔ جمعے کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیاں انہیں ڈرا نہیں سکتیں، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انہوں نے ایرانی قوم کے خلاف کچھ بھی کیا تو انہیں سخت جواب دیا جائے گا۔

مشرق وسطیٰ میں امریکا کے سفیر اسٹیو وٹکوف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ اعتماد پیدا کر کے مسلح تنازع کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر کے خط کا مقصد دھمکی نہیں تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *