فتح جنگ اور اسلام آباد کے درمیان الیکٹرک بس سروس کا آغاز

فتح جنگ اور اسلام آباد کے درمیان الیکٹرک بس سروس کا آغاز

فتح جنگ سے اسلام آباد روٹ پر سستے اور ماحول دوست سفر کی فراہمی کے مقصد کے طور پر نئی الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب کے بیٹے سردار فیضان حیدر نے بس سروس کا افتتاح کیا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اس اقدام سے خاص طور پر وفاقی دارالحکومت میں آنے والے طلبا، ملازمین اور رہائشیوں کے لیے سفری مشکلات میں کمی آئے گی۔

گورنر پنجاب کے بیٹے سردار فیضان حیدر کی جانب الیکٹرک بس سروس کے افتتاح کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حمیرا شاہ، پیپلز پارٹی اٹک کے صدر اشعر حیات خان اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد سے فتح جنگ اور گردونواح تک الیکٹرک بس روٹس کی توسیع سے لوگوں کی سفری مشکلات میں کمی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ٹریفک کے رش اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی جانب ایک قدم ہے، جس سے اٹک کا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم زیادہ پائیدار ہو گیا ہے۔ ضلع کا ہر قصبہ جدید نقل و حمل کے نظام تک رسائی کا مستحق ہے۔ اس اقدام سے عدم مساوات کو ختم کرنے اور رہائشیوں کے معیار زندگی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

پیپلز پارٹی اٹک کے صدر اشعر حیات خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کے دوران چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد کے ساتھ فتح جنگ اور حسن ابدال کو جوڑنے اور سفر کو بہتر بنانے کے لیے الیکٹرک بس روٹس کی منظوری دی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *