ماہررنگ بلوچ کی گرفتاری کے بعد بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سےدی گئی احتجاج کی کال ناکام ہوگئی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں قابل ذکر احتجاج نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی مارچ کی جانب سے پراپیگنڈے کے بعد ماہرنگ بلوچ کی گرفتاری عمل میں آئی، جس پر بلوچ یکجہتی مارچ نے صوبے میں آج احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔ تاہم بلوچستان کے عوام نے ماہرنگ بلوچ کو مسترد کر دیا اور صوبے بھر میں کاروبارِ زندگی معمول کے مطابق رہا۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع جن میں مستونگ، ڈیرہ بگٹی، خاران، واشک، ژوب، چمن، خضدار، سوراب، قلات، حب، لسبیلہ، اورماڑہ، گوادراور پنجگور شامل ہیں کاروبارِ زندگی معمول کے مطابق رہا۔ تمام اضلاع میں سڑکیں کھلی رہیں اور شٹر ڈائون ہڑتال مسترد کی گئی۔
تاہم چاغی میں کوئی سڑک بلاک نہیں کی گئی البتہ شٹر ڈائون ہڑتال رہی اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی، نوشکی میں شٹر ڈائون ہڑتال رہی تاہم کوئی سڑک بلاک نہیں کی گئی۔ کیچھ میں کوئی سڑک بلاک نہیں ہوئی، فدا شاہین چوک پر احتجاج کیا گیا اور شٹر ڈائون ہڑتال رہی۔ اس کے علاوہ صوبے بھر میں حالات معمول کے مطابق رہے۔