محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں کے لیے موسمی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ تاہم شام اور رات کے وقت آسمان جزوی طور پر ابر آلود ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں کا اعلان

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع جیسے باجوڑ، مہمند، خیبر، چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم اور ان کے گردونواح میں شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا اور دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

تاہم مری، گلیات اور ان کے اطراف میں شام اور رات کے وقت آسمان جزوی ابر آلود ہو سکتا ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ جنوبی علاقوں میں دن کے وقت گرمی محسوس ہوگی۔ سندھ کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسمان جزوی ابر آلود ہوگا، جبکہ شام اور رات کے وقت کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کے دن کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ، استور میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ زیارت اور سکردو میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *