یوم ِ پاکستان کے حوالے سے بلوچستان بھر میں مجموعی طور پر یوم ِپاکستا ن کی 626 تقریبات کا انعقاد ہوا اور صوبے کے مختلف اضلاع میں مختلف کھیلوں کے 126 مقابلے، پرچم کشائی کی 27 تقریبات ، 30 ریلیاں اور واکس، 141 سیمینارز، 31 تقاریر مقابلے منعقد ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں یومِ پاکستان کو بھر پور جوشِ خروش سے منایا گیا اورصوبے بھر میں بھر میں مجموعی طور پر یوم ِپاکستا ن کی 626 تقریبات کا انعقاد ہوا اور صوبے کے مختلف اضلاع میں مختلف کھیلوں کے 126 مقابلے، پرچم کشائی کی 27 تقریبات ، 30 ریلیاں اور واکس، 141 سیمینارز، 31 تقاریر مقابلے اور22 مقامات پر قرآن خوانی، 4 مقامات پر بزمِ سخن کی نشستیں ہوئیں۔
بلوچستان میں یومِ پاکستا ن کی مناسبت ست 54 قومی رہنماؤں کے پیغامات جاری، 192 سوشل میڈیا مہمات چلائی گئیں۔ یوم پاکستان تقریبات کے حوالے سے شہریوں، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی شخصیات، سیکیورٹی فورسز اور شہداء کے خاندانوں نے مختلف تقریبات میں بھرپور شرکت کی اورعوام نے پاکستان کے حق میں نعرے لگا کر مادرِ وطن سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول 16 تا 23 مارچ، 36 اضلاع میں 25 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے اورفیسٹیول کی اختتامی تقریب آج رات 9:30 بجے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔اس کیساتھ ساتھ شہر بھر میں پوسٹرز، بینرز، پینافلیکس اور پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔