پی ایس ایل 10 کے’ریپلیسمنٹ ڈرافٹ‘ کا اعلان، کون سی فرنچائز کس کھلاڑی کا انتخاب کرے گی؟

پی ایس ایل 10 کے’ریپلیسمنٹ ڈرافٹ‘ کا اعلان، کون سی فرنچائز کس کھلاڑی کا انتخاب کرے گی؟

حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) ایڈیشن 10 کا ریپلیسمنٹ ڈرافٹ آج شام ورچوئل سیشن کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔

پیرکوپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 5 کھلاڑی، جو پی ایس ایل کے کچھ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ ان کی متعلقہ فرنچائزز جزوی طور پر متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور زلمی گولڈ کیٹیگری کے کھلاڑی ناہید رانا کی جگہ متبادل کھلاڑی منتخب کرے گی، جبکہ کراچی کنگز سلور کیٹیگری کے کھلاڑی لٹن داس کا متبادل چنے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈرڈوسن، جنہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں ڈرافٹ کیا تھا اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین اور کین ولیمسن، جنہیں بالترتیب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز نے پلاٹینم اور سپلیمنٹری کیٹیگریزمیں منتخب کیا تھا، وہ بھی کچھ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب پشاور زلمی اپنے ڈائمنڈ کیٹیگری کے کھلاڑی کوربن بوش کی جگہ پورے سیزن کے لیے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 ملک کے 4 بڑے شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں 11 اپریل سے مئی تک منعقد ہونے جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *