ایران کو بڑے مالیاتی تعمیر نو فنڈ تک رسائی مل سکتی ہے،امریکی نائب صدر

ایران کو بڑے مالیاتی تعمیر نو فنڈ تک رسائی مل سکتی ہے،امریکی نائب صدر

امریکا کے نائب صدر کی جانب سے ایک اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہو جائے اور عالمی سطح پر معائنہ نظام کو قبول کرے تو اسے خطے کے اتحادی ممالک کی جانب سے ایک بڑے مالیاتی تعمیر نو فنڈ تک رسائی مل سکتی ہے جس کی مالیت تقریباً 300 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکا اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، جے ڈی وینس

نائب صدر کے مطابق خلیجی ممالک میں ایران کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے سرمایہ کاری کرنے کی صلاحیت موجود ہے تاہم یہ پیشکش مکمل طور پر ایران کے طرزِ عمل اور اس کے جوہری پروگرام سے متعلق فیصلوں سے مشروط ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ اسی صورت میں آگے بڑھ سکتا ہے جب تہران اپنے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محدود کرے اور عالمی اداروں کے سخت معائنے کے نظام کو تسلیم کرے۔

امریکی نائب صدر نے واضح کیا کہ واشنگٹن کی کوشش ہے کہ خطے میں ایسا نظام قائم ہو جس سے عالمی برادری کو یقین ہو سکے کہ ایران مستقبل میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق یہ صرف سیکیورٹی نہیں بلکہ پورے خطے کے استحکام کا معاملہ ہے۔

editor

Related Articles