چینی کی قیمت اور وفاقی وزراء کی تنخواہیں ” شہباز اسپیڈ” سے بڑھ رہی ہیں ، بیرسٹر سیف

چینی کی قیمت اور وفاقی وزراء کی تنخواہیں ” شہباز اسپیڈ” سے بڑھ رہی ہیں ، بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے نے حکومت پر تنقید کرتے کہا ہے کہ چینی کی قیمت اور وفاقی وزراء کی تنخواہیں شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہیں۔

رہنما تحریک انصاف بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے سرکولیشن سمری کے ذریعے وزراء کی تنخواہوں میں 188فی صد اضافے کی منظوری دی ہے۔

ان کاکہنا تھا  کہ چینی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ ہے کہ حکمران اور چینی کے کارخانوں کے مالکان ایک ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جب عمران خان بلائیں گے تب ملنے جاؤں گا ،  شیر افضل مروت

بیرسٹرسیف نے مزید کہا کہ شوگر مافیا نے ناجائز منافع سے اپنی عید میٹھی اور عوام کی عید پھیکی کر دی ہے، عرفان صدیقی سے اپیل ہے شہباز شریف سے کہیں تنخواہ لے لیں، چینی کی قیمت کم کرا دیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *