بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل

بنگلہ دیش کے سابق ون ڈے ٹیم کے کپتان تمیم اقبال کو ڈومیسٹک میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 36 سالہ تمیم ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ کے 50 اوورز کے میچ میں محمڈن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کر رہے تھے۔

بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق تمیم اقبال نے ٹاس میں حصہ لیا لیکن بعد میں سینے میں درد کی شکایت کی اور میدان میں ابتدائی علاج کے بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے میڈیکل آفیسر دیباشیش چودھری نے میڈیا کو بتایا کہ  تمیم اقبال کو دل کا دورہ پڑا تھا ، میں اب تک اتنا جانتا ہوں کہ ان کا دل بہتر طریقے سے کام کرنے لگا تھا۔

ٹیم کے ایک رکن طارق الاسلام نے میڈیا کو بتایا کہ تمیم ڈھاکہ کے مضافات میں واقع ساور کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہوں نے بنگلہ دیشی عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تمیم کی اچانک علالت کے بعد بورڈ کا طے شدہ اجلاس منسوخ کر دیا تھا اور بورڈ کے متعدد ارکان ان کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئے تھے۔ تمیم اقبال نے 2007 سے 2023 کے درمیان مختلف فارمیٹس میں 391 میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی۔

انہوں نے عالمی کرکٹ میں 15,000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں اور وہ تینوں بین الاقوامی فارمیٹ میں سینچریاں بنانے والے واحد بنگلہ دیشی بلے باز ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *